لاہور (این این آئی)پاکستان میں سائبر کرائم کے خلاف کارروائیوں کے دوران نیشنل سائبر کرائم
انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے پانچ بڑے بین الاقوامی کیسز ٹریس کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ان کیسز میں چائلڈ پورنوگرافی اور بلیک میلنگ، بینک کارڈ اسکیمنگ، جعلی شناختی دستاویزات کے ذریعے مالی فراڈ اور آن لائن گیمبلنگ ایپ کے ذریعے دھوکا دہی کے معاملات شامل ہیں۔این سی سی آئی اے کے عاطف امیر کے مطابق انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی اور بچیوں کو قابلِ اعتراض مواد کی بنیاد پر بلیک میل کرنے میں ملوث ایک ملزم کا سراغ لگایا گیا۔
