ملتان (وقائع نگار) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والی مستحق خواتین کو مختلف مسائل کا سامنا ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ امدادی رقم سے مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں، بائیومیٹرک تصدیق میں ناکامی، سروے اور دوبارہ تصدیق کے مسائل، نااہلی کے فیصلوں، ادائیگیوں میں تاخیر اور ایجنٹوں کی مبینہ ناجائز وصولیوں کے باعث مستحق خاندانوں کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ دوسری جانب ادائیگی مراکز پر رش، انتظار اور بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی سے متعلق شکایات کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے۔شہریوں اور مستحق خواتین کی شکایات کی روشنی میں متعلقہ حکام کو ادائیگیوں کے نظام، شکایات کے ازالے اور ریٹیلرز کی نگرانی کا مؤثر جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کو ان کی پوری امدادی رقم شفاف طریقے سے مل سکے۔جنوبی پنجاب میں امدادی رقوم سے مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں کے خلاف کارروائیوں کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔ گزشتہ سال میں نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جنوبی زون پنجاب میں غیرقانونی کٹوتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 508 ریٹیلر ڈیوائسز مستقل طور پر بلاک میں اور 22 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ایف آئی اے ملتان زون نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں امدادی رقوم سے مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرنے کیا۔ مستحق خواتین نے بتایا ہے کہ ریٹیلرز فی قسط کے اوپر 2 ہزار سے 1 ہزار روپے وصول کررہے ہیں۔ جبکہ بی آئی ایس پی کے دفاتر میں سروے میں آنے والی ممستحق خواتین سے باہر موجود ٹاوٹس 3 ہزار سے 5 ہزار تک وصول کر لیتے ہیں۔ دوسری جانب ریٹیلرز مافیا قسط نکلوانے کے لیے انے والی خاتون جو پیسے نہ دے اس کے فنگر پرنٹس مس میچ کا بہانہ بنا کر واپس بھجوا دیتے ہیں۔ اس حوالے شہریوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد سے مطالبہ کیا ہے اس نظام کو شفاف بنانے کے لئے بہتر اقدامات کئے جائیں۔ترجمان بی آئی ایس پی ملتان نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ پہلے ون لنک تھا جس کی وجہ ریٹیلرز محدود تھے اب 4 سے 5 مزید مختلف بینکوں کو بھی اجازت مل گئی جس سے کٹوتیوں کا خاتمہ ہوگا۔ مراکز میں سروے کے لئے آنے والی مستحق خواتین کا رش زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔
بی آئی ایس پی
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے سرحد پار جرائم وسطی ایشاء کیلئے سنگین مسلہ قرار
- متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی موئثر حکمت عملی21 دکانیں سیل کر کے قبضہ واپس حاصل کر لیا
- ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی قیادت میں کروڑوں کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایبک روڈ میوہسپتال اور مصری شاہ پر واقع وقف پراپرٹی کی 21 دکانیں سیل کرکے واگزار کروا لی گئی ہیں۔
- پاکستان میں غربت کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی: عالمی بینک
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی،کلوناور ٹیمپر ڈیمز پلیٹس استعمال کرنےوالی گاڑیوںکے خلاف کریک ڈائون
- ڈیفنس سی میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2افراد زخمی
- پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا مزید 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- ڈی جی خان:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری’ سردار فاروق سے گفتگو کر رہے ہیں’ احمد خان لغاری ایئرپورٹ کی توسیع پروگرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- اگلے سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری
- لیسکوکا بجلی چوری پر صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنیکا فیصلہ
- عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک
- ملکی برآمدات 100ارب ڈالر تک پہنچانا مشن ہے: احسن اقبال
- اسلام آباد:سینئر کونسیلٹنٹ وزارت قانون عائشہ رسول کا آئی ایم اے سی رجسٹرار احسان اللہ خان ‘ڈاکٹر ندرت ای پراچہ و دیگر کے ساتھ تربیتی پروگرام کے موقع پر گروپ فوٹو۔
- پنجاب کے 38ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ سکول شماری 21اکتوبر سے ہوگی
- پ جاب میں سپیشل برا چ کے لیے ئے ا ٹیلی ج س آپریٹرز بھرتی کر ے کا فیصلہ
- شیخو پورہ، 2 گروپوں کی ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ،2ملزمان گرفتار
- برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
- پاکستان میں ڈچ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پیش رفت’ ایس آئی ایف سی کا دورہ
