کراچی (خبریں ڈیجیٹل) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 128 ڈالر پر آگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے۔ منگل کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کمی سے 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے پر آگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 57 ڈالر 56 سینٹ پر برقرار رہی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 234 روپے اور فی 10 گرام قیمت 5 ہزار 344 روپے پر مستحکم رہی۔

