ہریپور (بیورورپورٹ) تھانہ پنیاں کی حدود میں قتل کی دلیرانہ واردات ،جائیداد کے تنازعہ پر ملزم نے اندھا فائرنگ کر نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا ،ملزم جرم ارتکاب کے بعد آلہ قتل سمیت جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس نے مقتول کے لواحقین کی درخواست پر زیر دفعہ 302.15aa کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ،واقعہ کے مطابق ہریپور کے نواحی گاوں گدوالیاں میں گزشتہ روز جائیداد کے تنازعہ پر جھگڑا ہو ا جس میں ملزم حارث ولد یونس ساکنہ گدوالیاں ہریپور نے پسٹل سے فائرنگ کر کے عابد ولد نواز کو قتل کیا اور فرار ہو گیا ایس ایچ او تھانہ پنیاں موقع پر پہنچے جہاں انہوں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم و دیگر کاروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالہ کی ،قتل کی اطلاع تھانہ میں لیٹ دینے کے باعث ملزم روپوش ہو گیا تاہم ایس ایچ او نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تھانہ کی حدود سمیت سری کوٹ ،گدوالیاں ،موریاں ،ناڑہ کے علاقوں میں چھاپہ مارے تاکہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے ایس ایچ او زرائع کے مطابق ملزم آئندہ 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا
