راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان انگلینڈ ون ڈے میچ،آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ، افسران نے پوائنٹ وائز تمام سکیورٹی ڈیوٹیز چیک کیں اور نفری کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹرائی نیشن
سیریز، پاکستان انگلینڈ ون ڈے میچ،آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، افسران نے پوائنٹ وائز تمام سکیورٹی ڈیوٹیز چیک کیں اور نفری کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سکیورٹی، ایس پی راول اور دیگر افسران نے آر پی او اور سی پی او کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی، آر پی او سرفراز الپا کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس کے 6000 کے قریب افسران سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں،روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ سکواڈز اور ڈولفن سکواڈز سٹیڈیم کے اطراف و گردونواح میں گشت کر رہے ہیں، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہناتھاکہ شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
