مری(نمائندہ خبریں)مری میں تین مختلف ٹریفک حادثات، 9 افراد زخمی مری میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے تین ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 9 افراد زخمی ہو گئے پہلے حادثہ میں سالکھتر کے علاقے فاروق ہسپتال کے قریب سوزوکی مہران الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا دوسرا حادثہ لارنس کالج مری کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کے بریک فیل ہونے کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دیا تیسرا حادثہ مری کے علاقے بڑوہا میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سڑک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ایک زخمی کو مزید طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
