Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، عملے کا 1 رکن ہلاک، دوسرے کی تلاش جاری
    • سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کے ہمراہ این ایچ اے کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہیں۔
    • سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست،شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • لیوی ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف کل ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی دھرنے ہونگیء جماعت اسلامی
    • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری 20 دسمبر 2026 کو پولنگ صبح 8 سے شام 4بجے تک ہو گئی
    • لاہور:قانون کے محافظ پولیس اہلکار اپلائیڈ فار نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل پر بغیر ہیلمٹ کے سفر کر رہے ہیں۔
    • دھواں چھوڑنے والی 1500 گاڑیاں بند، 8ہزار سے زائد کے چالان
    • پورے کراچی میں تعلیم کارڈ جاری کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
    • آذربائیجان: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • آئینی عدالت، اے ٹی سی ججز قبل از مدت ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار
    • بلاول بھٹو کا عبدالغنی چانگ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
    • والدہ کا شناختی کارڈ نہ ہونے پر بچے کا ب فارم کیسے بنے گا؟ نادرا کی وضاحت
    • لاہور میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کا چارٹ
    • سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے شوکت علی عباسی کو لوکل باڈیز پریشن انیڈ مانیٹرنگ کمیٹی وسطی پنجاب کا اہم رکن نامزدکر دیا
    • موبائل فون چھیننا ڈاکوں کیا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
    • یوکرین کیلئے سٹار شیلڈ سروسز محدود کرنیکا حکم ایلون مسک نے دیا:امریکی میڈیا
    • اسلام آباد:وزیر مملکت عقیل ملک سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز کے پالیسی آفیسر برائے پاکستان کوراڈڈودا ملاقات کر رہے ہیں۔
    • 2045 ء تک خلا میں لاکھوں انسان آباد ہونگے، جیف بیزوس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مخصوص ٹولے نے گورنر راج کی راہ ہموار کی الزامات کے ثبوت دیں

    By Khabrain Newsاکتوبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی میں داخلی اختلافات پھر شدت اختیار کرگئے۔سیکرٹری
    جنرل سلمان اکرم راجہ نے ٹویٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ مخصوص ٹولے نے گورنر راج کیلئے راہ ہموار کی، ایسا بیانیہ پھیلایا جارہا ہے جیسے 68 ارکان نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان کرنے والے ہیں۔ لیکن وسوسہ پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہوگی۔ جواب میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم آج سلمان اکرم راجہ کی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ آپ سے خود ڈلیور نہیں ہوسکا ، اب باتیں کرتے ہیں۔ الزامات کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سب کو بیان بازی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت کے درمیان اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے پر مبنی ایک آڈیو ریکارڈنگ منظرِ عام پر آ گئی، جس میں علی امین ، سلمان اکرم راجہ پر شدید برہم دکھائی دیتے ہیں۔لیک ہونے والی آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے حکومت کے خاتمے اور موجودہ مشکلات کا تمام تر ملبہ سلمان اکرم راجہ کی پالیسیوں اور حکمتِ عملی پر ڈال دیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ”آج ہم سلمان اکرم راجہ کی غلط پلاننگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، نہ تو ان کو مکمل اختیار ملا اور نہ ہی وہ کچھ ڈیلیور کر سکے۔ سابق وزیراعلیٰ کے متعلق سلمان اکرم راجہ کے حالیہ ٹوئٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گنڈا پور نے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا ٹویٹ فوراً ڈیلیٹ کریں اور اپنے الزامات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے معذرت کریں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سلمان اکرم راجہ کو بارہا پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بلایا جاتا ہے مگر وہ شرکت نہیں کرتے۔علی امین نے واضح کیا کہ ہم صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ان کی عزت کرتے ہیں، سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کو یہ غلط باتیں کون فیڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب سلمان اکرم راجہ نے اپنے ٹوئٹ اور بیان میں خیبرپختونخوا حکومت اور پارٹی تنظیم کے حوالے سے اہم نکات اٹھاتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے اندرونی اتفاقِ رائے پر غیر جمہوری فیصلہ سازوں کی جانب سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا بیانیہ بنایا جا رہا ہے جیسے 68 ارکان نئے وزیراعلی کا اعلان کرنے والے ہیں اور انہوں نے وزیراعلی سہیل آفریدی سے رابطہ منقطع کر لیا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے پشاور اور دیگر علاقوں کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی سازشی بیانیے پر یقین نہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ "سہیل آفریدی قانون اور آئین کی رو سے آج بھی وزیراعلی ہیں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ جنید اکبر کا تقرر بانی پی ٹی آئی نے خود کیا تھا اور وہ خیبرپختونخوا میں پارٹی کے صدر ہیں، جبکہ ان کی عدم موجودگی میں علی اصغر قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وسوسہ پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہوگی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا غیر جمہوری فیصلہ سازوں اورمبینہ گروپ کی سازش کا ذکر کرنے والے پہلے واضح کریں کہ وہ کون لوگ ہیں، کن اراکینِ اسمبلی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ صوبائی صدر یا آئندہ وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، گورنر راج کی راہ جس نے ہموار کی ہے تو شواہد سامنے لائے جائیں، علی اصغر خان کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے تو اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کہاں ہے۔ترجمان سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورفراز مغل نے آڈیو کی تصدیق کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپس کے بیانات کے حوالے سے ممبران صوبائی اسمبلی کے گروپ کو پیغام بھیجا ہے، آئندہ کوئی پارٹی کا رہنما یا فرد اختلافی بات باہر نہیں کریگا، پارٹی میں مکمل اتفاق ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا،سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ تھے اور وہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کے پی سے سارے ایم پی اے پارٹی کے وفادار اور ان پر ہمیں فخر ہے، کے پی سے ایم پی ایز کے حوالے سے ایسا کوئی تصور نہیں کہ پارٹی کیخلاف جائیں گے۔
    علی امین گنڈا پور

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں

      اسلام آباد:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کے ہمراہ این ایچ اے کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہیں۔

      سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود

      تازہ ترین

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.