Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
    • ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم
    • لاہور’ ایم جی HS سپرہائبرڈ مالکان کیلئے 7 کلو واٹ ہوم چارجرز جیتنے کی مہم کا آغاز۔
    • نیتن یاہو اسرائیل کے مفاد میں اقتدار چھوڑ دیں: اسرائیلی میڈیا
    • ایم جی HSسپر ہائبرڈ مالکان کیلئے 7کلوواٹ ہوم چارجز جیتنے کی مہم کا آغاز
    • پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی سرکاری رہائشگاہ خالی کرنیکا نوٹس معطل کر دیا
    • PTI پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تذبذب کا شکار، ریکوزیشن جمع نہ ہوسکی
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد کی زیرصدارت اجلاس
    • جے آئی کی احتجاجی تحریک کا تیسرا مرحلہ ،150 مقامات پر دھرنے ہونگے
    • قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانیوالے مجرم کی فوجداری اپیل منظور، بری کرنیکا حکم
    • وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو اور دیگر شخصیات، سفیر کی رہائش گاہ پر جمہوریہ کوریا کے قومی اور مسلح افواج کے دن کے موقع پر منعقدہ استقبالیے کے دوران گروپ فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔
    • اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • اسمان کو چھوتے سبزی و پھلوں کے نرخ عوامی جیبوں پر ڈاکہ انتظامیہ خاموش تماشائی
    • پاکستان جنوبی کوریا کا اقتصادی تعاون تجارت سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
    • مولانا طیب قریشی’ مشیر اوقاف’ حج و مذہبی امور خیبر پختونخوا پشاور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • پٹرول پر عائد لیوی ختم نہ ہوئی تو اسلام آباد مارچ کرینگے حافظ نعیم الرحمن
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • خریدراوں کیلئے خریدداری کا موزوں وقت چوبیس قیراط سونا 4 لاکھ29 ہزار 500 پر مستحکم
    • گن ڈاگ کلب اور کینل کلب آف پاکستان کے انتخابات، محسن نقوی اور ناصر اسحق ملک صدر منتخب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    KPKسے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی اجلاس میں اتفاق

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور (نیوز ایجنسیاں)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پشاور میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراطلاعات عطا تارڑ، امیر مقام، رانا ثنا اللہ، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری، آئی جی اور کور کمانڈر پشاور شریک ہوئے۔ذرائعکے مطابق اجلاس میں مسلح افواج، پولیس اور عوام کو شہادتوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں، ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبے کی پولیس، سیف سٹیز، سی ٹی ڈی کے لیے جو کچھ چاہیے وفاق دے گا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی اور وفاق کی جانب سے صوبے کو دی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم نے کے پی انتظامیہ کو انسداد دہشت گردی کی مد میں معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا غیور اور بہادر لوگوں کا خوبصورت صوبہ ہے۔یہ رحمان بابا اور خوشحال خان خٹک کا صوبہ ہے،آزادی کے وقت اس صوبے نے بڑی اکثریت سے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خیبر یختونخوا دہشتگردی ، بنیادی عوامی سہولیات کی عدم دستیابی سے بہت متاثر ہے، خیبر پختونخوا کے عوام محرمیوں کا شکار ہیں،ہمیں مجبوری میں صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنا پڑا۔ اللہ سے دعا ہے کہ صوبے میں امن اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے۔ انہوں نے پشاور سکول کی چھت گرنے کے واقعہ میں ایک استانی اور بچوں کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا کو کہا تھا کہ وہ متاثرہ جگہ کا فوری دورہ کر کے اس سانحے کی مکمل تحقیقات کرائیں۔ وزیراعظم نے صوبہ کی صورتحال کا ذکر کہا کہ چند برسوں میں جو حالات پیدا کر دئیے گئے اس کی وجہ سے یہ صوبہ بہت متاثر ہے۔ چھ برسوں میں جو حالات پید ا کئے گئے اْس کے بعد امن و امان کو بہت نقصان پہنچا،انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں نے بہت قربانیاں دے کر خیبر پختونخوا سمیت پاکستان میں دہشت گردی کا قلع قمع کر دیا تھا اور دو ہزار اٹھارہ تک اس صوبے میں مکمل امن قائم ہو گیا تھا۔ یہ امن سکیورٹی اداروں سمیت ہماری ما ئوں، بہنوں اور بچوں کی قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80ہزار لوگ شہید ہوئے اور کئی سو ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کئی سیاسی خاندانوں نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں، کئی گھراجڑ گئے، عظیم قربانیوں کے نتیجے میں مکمل امن قائم ہوا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قیام امن کے بعد پی ٹی آئی دور میں دہشت گردوں کو دوبارہ بلایا گیا اور تمام قربانیوں پر پانی پھیر دیا گیا ، جس کا خمیازہ صوبے کے عوام کو بھگتنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کے مستقبل کی خاطر ہماری سیکورٹی فورسز کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان قربانیوں کا احساس اور احترام نہ کرنے سے بڑی ملک دشمنی کوئی اور نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت ، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئے گئے، اس سے بڑی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کی مثال اور نہیں ہو سکتی۔ اسی وجہ سے حالیہ چند برسوں میں دہشت گردی میں پھر اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ صوبائی حکومت کے دور میں پولیس کی پانچ ہزار آسامیوں پر بھرتی نہیں کی گئی، خیبر پختونخوا میں سیف سٹی منصوبہ ابھی بھی نامکمل ہے، انسداد دہشت گردی محکمے اور پولیس کی تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں تمام صوبوں نے ملکر خیبر پختونخوا کی مدد کا فیصلہ کیا، تمام صوبوں نے انسداد دہشت گردی کے لئے خیبر پختونخوا کو وسائل فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔صوبوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ہے، تمام وزراء اعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ وفاق اور صوبوں کے حصے کے فنڈز میں سے ایک فیصد اضافی خیبر پختونخوا کو دئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ 2010 کے بعد سے خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت انسداد دہشت گردی کی مد میں آٹھ سو ارب روپے دئیے گئے۔ افسوس کا مقام ہے کہ دہشت گردی ختم ہونے کی بجائے مزید ابھر کر سامنے آ گئی۔ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کو تربیت اور جدید اسلحہ اور دیگر آلات نہیں دئیے گئے۔ خیبر پختونخوا سے متعلق یہ انتہائی تکلیف دہ داستان ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ کو یقین دلایا تھا کہ انسداد دہشت کے لئے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، گذشتہ ڈھائی سال میں ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لئے دن رات محنت کی گئی، سیاسی اور عسکری قیادت کی دن رات کوششوں سے ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، دوستوں کے ساتھ اغیار بھی اقرار کرتے ہیں کہ پاکستان نے معیشت بحال کی۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا ہم خیبرپختونخوا کو مزیدجلتے ہوئے دیکھتے رہتے؟ ہم نے سیاسی کمیٹی بنائی انھوں نے اڑتالیس گھنٹے تک مذاکرات میں بہت محنت کی، کب تک ہم خیبر پختونخوا میں خون ریزی برداشت کرتے رہتے؟وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کے انتہائی خراب حالات پر صدر مملکت سے دو بار مشاورت کی۔ انہی وجوہات کی بناء پر خیبر پختونخوا میں سخت فیصلے کرنے پڑے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشاورتی کونسل وجود میں آ چکی ہے جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہیں، مشاورتی کونسل میں قابل اور ایماندار لوگ شامل ہیں۔ تیرہ سال سے صوبے کے عوام ترسے ہوئے ہیں کہ ان کے مسائل حل ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام چاہتے ہیں کہ انھیں بھی بنیادی سہولتیں انکی دہلیز پر میسر ہوں، اس تبدیلی کے مثبت نتائج حاصل کرنا لازمی ہے۔ اللہ کی مدد اور آپ سب کے تعاون سے سیکورٹی سمیت مجموعی حالات بہتر ہونگے۔ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی نے کرپشن کے خاتمے کے نام پر ووٹ لئے وہ خود کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے، خیبر پختونخوا میں کرپشن کی نت نئی کہانیاں سامنے آئیں، خیبر پختونخوا میں پینے کے صاف پانی منصوبے میں ایک سو ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کوہستان میگا سیکنڈل میں 37 ارب کی کرپشن سامنے آئی، پلیسر گولڈ پراجیکٹ میں من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو قدم اٹھایا گیا ،قانون و آئین اِس فیصلے کا اختیار دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا سے متعلق فیصلے پر تمام حلیف جماعتوں ، صدر آصف علی زرداری اور قائد نواز شریف کا خصوصاً شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت ، عسکری قیادت کے ساتھ ملکر خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل حل کرے گی، خیبر پختونخوا میں خوشیاں ، امن اور ترقی کا دور واپس لائیں گے، خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی کے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور خیبر پختونخوا کے عوام امن چاہتے ہیں، فوج، ایف سی اور پولیس نے خیبر پختونخوا میں امن وامان کے قیام کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، خیبر پختونخوا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے وفاق کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے اگر ایک صفحے پر ہوں تو امن و ترقی کا عمل نہیں روکا جا سکتا، صوبے سے دہشت گردوں، ان کیسہولتکاروں اور مالی معاونت کاروں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مسائل کے حل کیلئے قابلِ عمل حکمتِ عملی وضع کرنا ہمارا مقصد ہے، خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے وفاق کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ اور ترقی کے عمل کا حصہ سمجھے، خیبر پختونخوا کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کا مثالی صوبہ بنانا ہے، عوامی تحفظ اور خوشحالی کیلئے وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان و آزاد جموں و کشمیر امور انجینئیر امیر مقام، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، اعلیٰ عسکری قیادت اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
    اپیکس کمیٹی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

      ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم

      ایم جی HSسپر ہائبرڈ مالکان کیلئے 7کلوواٹ ہوم چارجز جیتنے کی مہم کا آغاز

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.