Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پرگلوکار اکرم راہی کے 7نومبر کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری
    • چلاس، گھر میں آگ لگنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، ماں زخمی
    • لاہور، گوگل کے زیراہتمام پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی تقریب کے موقع پر لیا گیاگروپ فوٹو
    • پی ایم ای ایکس میں 38.313 ارب روپے کے سودے
    • برائلر گوشت مزید 15 روپے مہنگا، 577 روپے کلو ہوگیا
    • کراچی میں پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان شام کو سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
    • گوگل کے زیراہتمام تھنک ایپس 2026ء کی تقریب کا انعقاد
    • نوازشریف سے کوآرڈی نیٹر سیاسی امور(ن) لیگ قمر ریاض خان کی ملاقات
    • سعودیہ جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع
    • قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر پنجاب کی 4 فلور ملز کے لائسنس معطل
    • راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد واپس آ رہے ہیں۔
    • لیسکو کا لائن سٹاف کی بھرتی کیلئے نجی کمپنی سے معاہدہ’اسسٹنٹ لائن مین سمیت دیگر عملہ مختلف دفاتر میں تعینات کیا جائیگا’ انٹرویوز مکمل
    • لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
    • ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست
    • پاکستان کی دواسازی کی برآمدات میں مزید 25.53 فیصد کمی
    • پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے الائیڈ ونگز کی تنظیم نو کا آغاز، درخواستیں طلب
    • پی آئی اے کے نئے یونیفارم کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب
    • علیمہ خان ،عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی مبینہ غیرقانونی حراست سے متعلق درخواستوں پر سماعت 28 اکتوبرتک ملتوی
    • گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد
    • پختونخواہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پٹرول پر عائد لیوی ختم نہ ہوئی تو اسلام آباد مارچ کرینگے حافظ نعیم الرحمن

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی(نیوز ایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ
    پیٹرول پر عائد لیوی ختم نہ کی گئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد میں مارچ کرے گی، عوامی دباؤ کے نتیجے میں حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑے گا۔جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی کوششوں سے بحال کی گئی آٹھ پوائنٹس بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً 135 سے 140 روپے تک ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی، پانچ روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 21 روپے کسٹمز ڈیوٹی سمیت مختلف ٹیکس عائد ہیں، جن میں کمی سے عوام کو نمایاں ریلیف دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر عائد 80 روپے فی لیٹر لیوی کا پیٹرول کی بنیادی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، اسے جگا ٹیکس اور بھتہ ٹیکس بھی کہا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم پیٹرول پر عائد لیوی ختم کریں تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں مدد مل سکے۔ ان کے مطابق ٹیکسوں میں کمی اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں بہتری سے پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک آسکتی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کو درپیش سفری مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولتیں نہ ہونے کے باعث طلبہ موٹر سائیکل استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ یونیورسٹی روڈ کھدائی کے باعث تباہ حال ہے اور منصوبے کی تکمیل کے لیے مسلسل نئی تاریخیں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے نظام نے کراچی کے شہریوں کے حقوق متاثر کیے ہیں۔ پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، لیکن انہیں آگے بڑھنے کے مناسب مواقع نہیں مل رہے، جس کے باعث نوجوان بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے طلبہ یونین کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو ہر سال اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔
    حافظ نعیم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

      لاہور’ ایم جی HS سپرہائبرڈ مالکان کیلئے 7 کلو واٹ ہوم چارجرز جیتنے کی مہم کا آغاز۔

      3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.