لاہور (کورٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد کی زیرصدارت محکمہ پراسیکیوشن کی تنظیم نو اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں پراسیکیوشن کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کیس فلو مینجمنٹ سسٹم، پنجاب لیگل ایڈ ایجنسی، پراسیکیوٹرز کی تربیت اور انسپکشنز کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ پنجاب لیگل ایڈ ایجنسی اور پراسیکیوشن انسپکٹوریٹ سمیت مختلف اصلاحات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عوام کی پراسیکیوشن سروسز تک آسان رسائی یقینی بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رانا بلال احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پراسیکیوشن نظام کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں، میرٹ پر مبنی پراسیکیوشن اور بروقت انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پراسیکیوشن مسرت جبین، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان تارڑ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد اعظم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
- سنیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
