Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور ہائیکورٹ’ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا طریق کار غلط قرار دیتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • ڈاکوں چوروں کا گٹھ جوڑ شہری لاکھوں روپے نقدی گاڑیوں سے محروم
    • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • پٹرولیم لیوی جماعت اسلامی کے 150 شہروں میں دھرنے لانگ مارچ کی تیاری
    • ملتان میں اندھیر نگری دوران ڈکیٹی سر راہ خاتون سے زیادتی ڈاکو یرغمالی شوہر بچوں سے رقم چھین کر فرار
    • خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائیگا:راناثنااللہ
    • وفاقی ایجنٹس نے ذاتی استعمال کی 17 اشیا ضبط کر لیں، الہان عمر
    • آصفہ بھٹو کی انٹرنیٹ کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے پارلیمانی سیکرٹری سبین غوری کو پی پی پی کی جانب سے تعاون کی پیش کش
    • نیوزی لینڈ کی ڈیفنس فورس کے سربراہ نامناسب تعلقات پر مستعفی
    • معاشی استحکام کوپائیدار ترقی میں تبدیل کرنا حکومت کی ترجیح
    • حمائمہ ملک اورعلی ظفر کرائم سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گئی
    • کا ہنہ میں سی سی ڈی اہلکار کیخلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج
    • پٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس پر تحفظ
    • پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • ہاکی کے زوال کی اہم وجوہات ناقص منصوبہ بندی: محمد ثقلین
    • پاکستان میں نظام عدل کے بریک ڈائون کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے:خواجہ سعد رفیق
    • ایل پی جی مرغی گوشت آٹے سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
    • بیگم نصرت بھٹو جمہوریت’ قربانی’ استقامت کی علامت تھیں:راجہ پرویز اشرف
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حوثیوں کے سعودیہ پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے سعودی اتحاد کا فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعوی

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض، جدہ، صنعا ( نیوز ایجنسیاں) حوثیوں نے سعودیہ پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے
    کردئیے، تاہم سعودی اتحاد نے ان حملوں کو فضا میں ہی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، اس کے علاوہ اتحاد نے یمنی قبائل کو نشانہ بنانے کا حوثی دعویٰ مستر کردیا ، ادھر یمن نے حوثیوں کیخلاف داعش اور القاعدہ طرز پر عالمی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کئے۔ سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض سمیت مختلف شہروں کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا دریں اثناء سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کے اس دعوے کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں قبائلی اجتماعات اور شہریوں کے اجتماع کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے یہ الزامات عوامی رائے کو گمراہ کرنے، اپنی مشکلات سے توجہ ہٹانے اور یمنی قبائل کو اپنے تنازعات میں گھسیٹنے کی کوشش ہیں۔ترکی المالکی کے مطابق یمنی قبائل یمن کے سماجی اور تاریخی ڈھانچے کا اہم حصہ ہیں اور سعودی و یمنی عوام کے درمیان بھائی چارے اور رابطے کا ذریعہ ہیں۔انہوں نے یمن کی سلامتی اور استحکام کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قبائل کو ایسے تنازعات میں استعمال ہونے سے بچانا ضروری ہے جو یمنی عوام کی امن، ترقی اور سلامتی کی خواہشات سے مطابقت نہیں رکھتے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض اور جنوبی سعودی عرب کی طرف داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی اطلاعات دے چکی ہیں۔ادھر یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے حوثی ملیشیا کے خلاف ایک متحد بین الاقوامی موقف اپنانے کا مطالبہ کردیا۔ ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں شہری ہوائی اڈوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے سلسلے کے تناظر میں یمنی صدارتی قیادت کونسل نے کہا کہ داعش، القاعدہ اور بوکو حرام کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی تحرک کے طرز پر حوثی ملیشیا کا مقابلہ کیا جائے۔رشاد العلیمی نے ریاض میں آٹھ ملکوں کے سفیروں کی اعتمادی اسناد وصول کرنے کے لیے ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کہا کہ ایئرپورٹس اور شہریوں کو نشانہ بنانا اور آبادی کو بنیادی ضرورتوں سے محروم کرنا بین الاقوامی سطح پر فیصلہ کن اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔ ان میں حوثیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا، ان کی فنڈنگ کے ذرائع خشک کرنا اور ان تک ہتھیاروں اور عسکری ٹیکنالوجی کی رسائی کو روکنا شامل ہے۔یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ نے حوثی ملیشیا پر عدن اور ریان کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے اور تعز شہر اور مرب و دیگر صوبوں کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری رکھنے کا الزام عائد کیا اور شہریوں، بنیادی ڈھانچے اور انسانی صورتحال پر ان تجاوزات کے نتائج سے خبردار کیا۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ بین الاقوامی برادری کے پاس حوثیوں کی خلاف ورزیوں کے کافی ثبوت موجود ہیں، لیکن اس نے ابھی تک ایسے اقدامات نہیں اٹھائے جو ان کی خطرناکی کے متناسب ہوں۔ انہوں نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نافذ کرنے اور خطے کی سلامتی اور بین الاقوامی جہاز رانی کو دھمکانے کی اس جماعت کی صلاحیت کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا۔اسی سیاق و سباق میں رشاد العلیمی نے بحری اتحاد میں شامل ملکوں پر زور دیا کہ وہ یمنی حکومت کی مدد کریں تاکہ وہ بندرگاہوں اور ساحلوں، بالخصوص الحدیدہ، پر اپنا کنٹرول دوبارہ حاصل کر سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحری خطرات کا حل ان کے زمینی ذرائع اور حملوں کی شروعات کے مقامات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کے مواضع سے نمٹنے کا متقاضی ہے۔
    بیلسٹک میزائل

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی ایجنٹس نے ذاتی استعمال کی 17 اشیا ضبط کر لیں، الہان عمر

      نیوزی لینڈ کی ڈیفنس فورس کے سربراہ نامناسب تعلقات پر مستعفی

      23سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی’ صدر زرداری کا شاندار استقبال

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.