کینبرا (این این آئی) نیوزی لینڈ کی ڈیفنس فورس کے سربراہ ٹونی ڈیوس نے اپنے ایک نامناسب
تعلقات کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم انہوں نے کمانڈ کے عہدے پر رہتے ہوئے تعلقات کی نوعیت ظاہر نہیں کی۔ نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس نے ایک بیان میں کہا کہ ٹونی ڈیوس نے وزیر دفاع پال گولڈ سمتھ کو اپنے استعفی سے آگاہ کر دیا ہے۔ ڈیوس نے کہاکہ استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر ہے اور ماضی میں میرے ذریعے کی گئی فیصلے کی غلطیوں کا نتیجہ ہے، جس کے لیے میں ذمہ داری لے رہا ہوں۔

