کراچی(این این آئی) اینٹی نارکوٹکس عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی
کے بھائی ناصر کی گرفتاری کے لیے اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ مقدمے میں شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔عدالت کے روبرو انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران جیل حکام نے ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا۔

