اسلام آباد(حبہ عباسی)سینیٹ کے حالیہ ہنگامہ خیز اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان فنڈز کی تقسیم، توانائی کے آئندہ بحران اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کے حوالے سے سنسنی خیز حقائق سامنے آئے ہیں جنھوں نے حکومتی دعوں کی قلعی کھول دی ہے ۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں وفاق کی جانب سے ماحولیاتی فنڈز کی خرد برد اور مشرقِ وسطی کی جنگ کے باعث ملک میں پٹرول و گیس کی ممکنہ شدید قلت کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ایوان کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے مچھلی منڈی بن کر پیر تک ملتوی کر دی گئی۔، اجلاس میں سب سے بڑا دھماکہ سابق وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کیا، جنہوں نے کاربن لیوی (Carbon Levy) کی وصولی اور اس کے استعمال پر سنگین ترین سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے ایوان کو جھنجھوڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ عوام اور انڈسٹری سے ماحولیات کے نام پر اکٹھی کی جانے والی اربوں روپے کی کاربن لیوی کی رقم غائب کی جا رہی ہے؛ یہ پیسہ نہ تو صوبوں کو منتقل ہو رہا ہے اور نہ ہی ماحولیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الرٹ جاری کیا کہ بلوچستان پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے اور سندھ میں ریزلیئنس اسکولز (Resilience Schools) کا کوئی نام و نشان نہیں، جبکہ کسی کو معلوم ہی نہیں کہ کاربن ٹیکس کا یہ خطیر سرمایہ کس کے اکانٹ میں جا رہا ہے۔شیری رحمان نے مشرقِ وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ملک میں پٹرولیم مصنوعات اور گیس کے ایک بڑے بحران کی پیشگوئی بھی کر دی۔ انہوں نے ہولناک اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں گیس کی قلت اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ گزشتہ سال ایل پی جی کے 5 کارگو آئے تھے جبکہ رواں سال صرف 2 کارگو آ رہے ہیں، جو کہ سردیوں میں ملکی معیشت کو جام کرنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے وزیر پٹرولیم سے فوری طور پر ایوان میں آ کر تحریری حکومتی پلان پیش کرنے کا سخت مطالبہ کیا۔دوسری جانب، وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کے معاوضوں کی ادائیگیوں میں تعطل کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں 117 ارب روپے تقسیم تو ہو چکے ہیں، لیکن 65 ارب روپے کے بقایا جات بیوروکریسی کے آڈٹ اور متعلقہ کمیٹی کی کارروائی کے نام پر تاحال روک رکھے گئے ہیں، جس سے متاثرین میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ٹیکسیشن کے محاذ پر تاجروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی جب وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے سپر ٹیکس (Super Tax) میں ریلیف کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ 15 کروڑ سے 50 کروڑ روپے سالانہ آمدن والے کاروباروں پر عائد سپر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ 50 کروڑ روپے یا اس سے زائد آمدن والے بڑے اداروں کے لیے سپر ٹیکس کی شرح کو 10 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران اس وقت شدید بدامنی دیکھنے میں آئی جب وقفہ سوالات میں ایف بی آر (FBR) اور پاکستان کسٹمز کے عملے کے خلاف کرپشن اور ہراساں کرنے کی شکایات پر حکومت نے روایتی جواب دیا، جس سے اراکین مطمئن نہ ہوئے اور معاملہ فوری طور پر متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ اجلاس کے آخری لہمات میں سینیٹر فلک ناز چترالی نے حکومت کی سنجیدگی کا پردہ چاک کرتے ہوئے کورم کی نشاندہی کر دی۔ گنتی کرنے پر وزرا اور حکومتی اراکین غائب پائے گئے اور کورم نامکمل ہونے کے باعث قائم مقام چیئرمین نے سینیٹ کی کارروائی پیر کی سہ پہر 4 بجے تک کے لیے معطل کر دی۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
- این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
- پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
- لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
- ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
