ملتان(سٹی رپورٹر ) پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان سمیت دیگر اضلاع کی 366 یونین کونسلز کے فنڈز میں پانچ کروڑ سے زائد کے فراڈ کا انکشاف، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے انکوائری شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ صوبے کے مختلف اضلاع کی 366 یونین کونسلز کے فنڈز میں پانچ کروڑ سے زائد کی خردبرد کا معاملہ سامنے آیا ہے
باقی صفحہ6بقیہ نمبر7
، اس ضمن یونین کونسل 17 شریف پورہ میں 75 لاکھ کے فراڈ کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ذولقرنین حیدر اور سیکرٹری یوسی 17 اعجاز گیلانی کے ذریعے مختلف اوقات میں 75 لاکھ روپے ترقیاتی فنڈز پنجاب بینک سے نکلوائے گئے جبکہ یونین کونسل 25، 28، 58 میں بھی لاکھوں روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی اسی طرح لاہور کی 45، فیصل آباد کی 79، ڈیرہ غازی خان کی 30، پاکپتن 14 ،لیہ 12 ،راولپنڈی کی 38 یونین کونسلز سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کی 366 یونین کونسلوں میں پانچ کروڑ کے فنڈز افسروں اور سیکرٹریز یونین کونسلز خوردبرد کیے جانے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالغفور گوپانگ نے یونین کونسل 17 میں فراڈ کا معاملہ کی انکوائری پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی ہے جس پر عوامی حلقوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرپشن
