لاہور (خبریں ڈیجیٹل ) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت لاہور میں محفوظ بسنت کے لئے حفاظتی انتظامات بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاہور میں محفوظ بسنت 12، 13، 14مارچ 2027ء کو ہو گی، شہر میں کسی غیر محفوظ اور ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، 31دسمبر 2026ء سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3فٹ کی مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم ہے، 31دسمبر 2026ء سے قبل اجازت یافتہ مقامات پر چھتوں، منڈیر اور سیڑھیوں کی مرمت کروائی جائے، ڈپٹی کمشنر لاہور پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروائیں، غیر تسلی بخش رپورٹ کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کمزور عمارت اور غیر محفوظ چھت پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کریں۔
بسنت2027 کی تاریخوں کا اعلان لاہور میں 12 13 14 مار کو رنگ جمیں گئے

