لاہور (کورٹ رپورٹر)سیشن عدالت نے غیر ملکی خاتون ڈیانا زیادتی کیس میں نامزد ملزم تنویر کی عبوری
بضمانت میں27اکتوبر تک توسیع کر دی، تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم تفتیش میں شامل نہیں ہو رہا، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش کیا جائے،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی خاتون نے کہا ہے کہ تنویر اس کا ملزم نہیں، وکیل نے استدعا کی کہ خاتون کو پاکستان بلوایا جائے یا ویڈیو لنک کے ذریعے اس کا بیان ریکارڈ کیا جائے،سماعت کے دوران پولیس کی بھاری نفری سیشن کورٹ پہنچ گئی، اس موقع پر پولیس اور ملزم کے ساتھ آنے والے افراد کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی،پولیس نے ملزم کے ساتھ آنے والے بعض افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا، تاہم ملزم تنویر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، بعد ازاں ملزم تنویر ، اسکے بھائی و دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا۔
