ِفیصل آباد (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر خصوصی مضامین اورپروگرام شائع و نشر کئے جائیں گے جس میں ماہرین صحت پولیو سے حفاظت کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے جو پولیو مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔
