پٹنہ(این این آئی)ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں ہندو تو ا غنڈوںنے نمازیوں پر حملہ کر دیا ،مسجد کے امام کو گالم گلوچ کا نشانہ بنایا اور مسجد کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے اور اسے بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غنڈوںنے مسلمانوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ نمازپڑھ کے مسجد سے باہر آرہے تھے۔ انہوںنے امام کو مسلسل ہراساںکیا، دھمکیاںدیں اور انکی سائیکل بھی چوری کر لی۔ ایک مقامی شخص نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ حملہ آوروںنے نمازیوںکو دھمکیاںدیں اور کہا کہ وہ مسجد کو بم سے اڑا دیں گے اور انہیں گولی مار دیں گے ۔ ایک معمر شہری نے کہا کہ ہمارے گائوںمیں ہمیشہ امن رہتا ہے ، غنڈے کسی اور علاقے سے آئے تھے ۔مقامی لوگوںنے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ، ذمہ داروں کے خلاف سخت کاررروائی اور مسجد اور نمازیوںکیلئے مناسب حفاظتی انتظامات کا مطالبہ کیا۔
