لاہور (خبریں ڈیجیٹل) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے باقی صفحہ 4بقیہ نمبر 23 خبریں کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے جب عوام کے سامنے کہا کہ سسٹم از کلیپس تو اس کے بعد پرفارمنس پر کیا کہیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 10سال بھی اس طرح چلتا رہے تو ڈلیور نہیں کرسکیں گے’ ڈلیور کا مطالب ہے پرفارمنس’ اگر وزیر اعظم 10گھنٹے کام کرتے ہیں تو وہ 16سے 18گھنٹے بھی کام کرلیں گے تو پھر بھی ڈلیور نہیں کرسکیں گے۔ اس سوال کے جواب میں کہ معیشت پر ہمیشہ آئی ایم ایف کا ہی سہارا لینا پڑے گا کے جواب میں سابق گورنر نے کہا کہ پاکستان 25مرتبہ آئی ایم ایف کے پروگرام میںجاچکا ہے اگر آپ 60کی دہائی سے دیکھیں تو ہر ڈھائی سال کے بعد آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں’ تو اگر آپ اس تناظرمیں دیکھیں تو ان کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا کشکول کردیا جاتا ہے کہ کشکول چھوڑ پڑ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر آپ انڈیا کا ہر جگہ پر مذاق اڑاتے ہیں وہاں سے آپ کو سیکھنا بھی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آپ مسلم لیگ ن کا بہت بڑا اور اہم چہرہ ہوتے تھے عرصہ تک آپ کی وابستگی رہی ہے اچانک علیحدگی کیوں اختیار کی کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ دیکھیں میں پی ایم ایل میں پیدا نہیں ہوا تھا جیسے مریم اورنگزیب’ خواجہ آصف’ احسن اقبال و دیگر رہنما ہیں جن کی والدہ یا والد پی ایم ایل میں تھے جو اس کا حصہ تھے اسی طرح ان کے بچے بھی پی ایم ایل کا حصہ بن گئے۔ فارن پالیسی کے حساب سے میاں نوازشریف بہتر میں انہوں نے 1999میں بھارت سے واجپائی صاحب کو بلایا تو وہ بڑا بریک تھرو تھا’ اگر کارگل نہ ہوتا تو میرا خیال ہے نوازشریف اور وجپائی کو نوبیل انعام مل جاتا۔ 2016میں پھر نریندر مودی کو بلایا ‘ یہ ایسا اقدام تھا کہ اس سے معیشت بہتر ہوتی’ آپ واہگہ بارڈر کے ساتھ سے ٹماٹر ‘ اشیائے ضروریہ اور دیگر چیزیں منگواتے ہیں تو اس سے آپ کو 85فیصد اشیاء تجارت میںسستی پڑتیں’ یورپی ممالک سے سامان منگوانے میں ظاہر ہے کہ اشیاء مہنگی پڑیں گی۔ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ میں ذاتی طور پر چاہوں گا کہ عمران خان کو فتح ملے کسی ڈیل کے بغیر۔ آپ کا بطور گورنر تجریہ کیسا رہا، وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ تھی وہ کیا تھی کے جواب میں کہا کہ بطور گورنر تجربہ اچھا تھا۔ آصف علی زرداری حکومت سے ناراض ہیں ‘ محسن نقوی کا جو پلان ہے صوبوں کا اس سے ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز کے معاملے پر کہ فیوچر میں پاکستان کے وزیراعظم بن سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بلاول بھٹو بہتر ہیں۔ محمد زبیر
بریکنگ نیوز
- شہری اور بچوں کی قابل اعتراض ویڈیو بنانیوالے 2 ملزم گرفتار
- کروز شپ پر زندگی بھر سفر کاخواب اادیران جنگ کے باعث ادھورا رہ گیا
- ملک میں پولیو وائرس کا خطرہ تاحال موجود ہے، ہر بچے کو پولیو سے بچا کرقطرے پلانے کو یقینی بنایا جائیگا،سید مصطفی کمال
- کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے:شرجیل انعام میمن
- اسرائیلی شہر یروشلم سفارتکار کلارا شنائیڈرووا ہلاک
- پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد’ غریب’ امیر کا معاشی فرق بڑھ گیا
- جین زی کو سمجھے بغیر فیصلے کیے تو آنیوالی پوری نسل کھو دینگے حافظ نعیم الرحمان
- اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- دفاع وطن کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:علماء ومشائخ
- ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق معروف ریسلر انتقال کر گئے
- شمالی کوریا میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی نمائش، کم جونگ ان کا جنگی صلاحیتوں کو وسعت دینے کا اعلان
- راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا آئندہ مالی سال کیلئے پونے 7 ارب روپے کا بجٹ منظور
- لاہور میں سموگ کیخلاف کارروائیاں تیز، خلاف ورزی پر دو صنعتی یونٹس سیل
- طائف میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب، موسم خوشگوار
- اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- وزیر پٹرولیم سے سعودی سفیر کی ملاقات’ توانائی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع بن تامل البقامی ملاقات کررہے ہیں۔
- ماہرین فلکیات کی پلوٹو کے مدار سے آگے ایک ممکنہ نئے بونے سیارے کی نشاندہی
- سرکاری ملازمین کی موجیں’ 9نومبر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں روپے و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
