لاہور (این این آئی) ای پی اے پنجاب کی جانب سے سموگ اور فضائی آلودگی کے خلاف کارروائیاں تیز، دو صنعتی یونٹس سیل کر دیئے گئے۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نیئر شیخ، ایڈیشنل ڈی جی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد علی اعجاز نے ٹیم کے ہمراہ صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا۔ مومن پورہ روڈ پر علی وائر ورکس سٹیل ری رولنگ مل میں انسدادِ سموگ قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آگئیں۔ بھینی روڈ رنگ روڈ پر حفیظ ریحان اینیلنگ ورکس میں بھی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔ دونوں صنعتی یونٹس میں غیر معیاری ایندھن کا استعمال اور آلودگی کنٹرول سسٹمز کی غیر موثر کارکردگی پائی گئی۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر دونوں صنعتی یونٹس سیل، دونوں یونٹس پر مجموعی طور پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔
