Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور:سموگ میں کمی لانے کیلئے اینٹی سموگ گن نادرا آفس کے قریب کھڑی ہے۔
    • لاہور جی ٹی روڈ کے ملحقہ علاقے میں کسان گنے کے جوس سے گڑھ بنا رہا ہے
    • ڈھٹائی کی ایتہا زیادتی میں ناکامی پر خاتون کا قاتل رہا جشن منا کر زخموں پر نمک پاشی
    • ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ثمن رائے ‘ڈاکٹر سیدہ فریحہ زہرا’ ڈاکٹر رفقہ اعوان اور کینسر سروائیور فریحہ فیصل کے ہمراہ خواتین ورکرز کا فوٹو۔
    • مبینہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کے موقع گل پاشی اور ہار پہنا کر استقبال کا منظر۔
    • لاہور ہائیکورٹ نے براہ راست اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کرنیکا حق تسلیم کرلیا
    • لاہور سمیت صوبے بھر میں خواتین غیر محفوظ، کیسز میں خوفناک اضافہ
    • لاہور میں جدید اے آئی ٹریفک سگنلز کی تنصیب، ٹیپا نے 58کروڑ روپے سے زائد فنڈز مانگ لیے
    • گوگل کو ایک دن میں 500ارب ڈالر سے زائد کا نقصان، مصنوعی ذہانت پر بھاری سرمایہ کاری مہنگی پڑگئی
    • لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کو 6 تولہ سونا واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار
    • ایف آئی اے کی کارروائی، لیسکو ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • فیصل آباد:ڈرائیور کی 8سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی
    • ملک بھر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر 5 سال میں 41 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ
    • پاکستان کی سی فوڈ برآمدات 568 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
    • دریائوں’ آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
    • 13فٹ طویل مصنوعی ذہانت سے لیس ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف
    • بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عمل شروع
    • پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کر دیا
    • قومی کھیل کی بحالی کا مشن نیشنل انڈر 15 سکولز ہاکی ڈوہلمیٹ پروگرام کی منظوری
    • لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی کھیل کی بحالی کا مشن نیشنل انڈر 15 سکولز ہاکی ڈوہلمیٹ پروگرام کی منظوری

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان ( نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں قومی کھیل کی بحالی اور گراس روٹ لیول
    سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے "نیشنل انڈرـ15 سکولز ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام اور سکولز ہاکی لیگ” کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ہاکی پورٹل پر ایک لاکھ نیو ٹیلنٹ ہاکی پلیئرز کی رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر 16 ہزار سرکاری و پرائیویٹ سکولز پروگرام کے لئے رجسٹرڈ کر لئے گئے۔اس جامع پروگرام کا بنیادی مقصد سکولوں کو ہاکی کا مرکز بنانا اور مستقبل کی انڈرـ18 اور انڈرـ21 قومی ٹیموں کے لیے باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق سکولز ہاکی لیگ کے مقابلے ملک گیر سطح پر مختلف مراحل میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے سکولز حصہ لیں گے۔تحصیل، ضلعی اور ڈویژنل مقابلے 15 نومبر 2026 سے شروع ہوں گے۔ صوبائی راؤنڈ جنوری 2027 میں منعقد کیا جائے گا۔ قومی (نیشنل) راؤنڈ فروری 2027 میں کھیلا جائے گا۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھاری انعامات اور ایک سال تک کے ماہانہ وظیفوں کا اعلان کیا ہے پہلی پوزیشن (فاتح ٹیم) کھلاڑیوں کو 10,000 روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا اور فاتح سکول ٹیم کو 30 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ دوسری پوزیشن (رنرز اپ) کھلاڑیوں کو 7,500 روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا اور سکول ٹیم کو 20 لاکھ روپے نقد ملیں گے۔تیسری پوزیشن: کھلاڑیوں کو 5,000 روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا اور سکول ٹیم کو 10 لاکھ روپے نقد ملیں گے۔گراس روٹ سطح پر وسائل کی کمی کو دور کرنے کے لیے فیڈریشن نے ہدف مقرر کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پاکستان بھر کے 1,000 سکولوں کو مفت اور جدید ہاکی کٹس اور آلات فراہم کیے جائیں گے۔ 30 روزہ تربیتی کیمپ: لیگ کے باقاعدہ مقابلوں سے قبل منتخب سکولوں کے طلبہ کو کوالیفائیڈ کوچز کی نگرانی میں 30 دن کی بنیادی ہاکی اور فٹنس ٹریننگ دی جائے گی۔ ہر سال 100 لڑکوں اور 100 لڑکیوں کو خصوصی سمر کیمپس کے لیے منتخب کیا جائے گا، جہاں انہیں اعلیٰ معیار کی کوچنگ، فٹنس ٹریننگ اور تعلیمی معاونت دی جائے گی۔لیگ کی فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے منتخب کھلاڑیوں کو بین الاقوامی دوروں پر بھیجا جائے گا تاکہ انہیں عالمی سطح کا تجربہ حاصل ہو سکے۔
    ہاکی

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور:سموگ میں کمی لانے کیلئے اینٹی سموگ گن نادرا آفس کے قریب کھڑی ہے۔

      لاہور جی ٹی روڈ کے ملحقہ علاقے میں کسان گنے کے جوس سے گڑھ بنا رہا ہے

      ڈھٹائی کی ایتہا زیادتی میں ناکامی پر خاتون کا قاتل رہا جشن منا کر زخموں پر نمک پاشی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.