لاہور (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عم شروع کر دیا ۔اس اقدام کا مقصد صارفین کے اکائونٹس کو ممکنہ غلط استعمال اور غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھنا ہے، پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکائونٹس ایسے موبائل نمبروں سے منسلک رکھیں جو فعال ہوں اور ان کے زیر استعمال ہوں تاکہ انہیں اکانٹس تک رسائی برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
