راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی پولیس میں تعینات متعدد سب انسپکٹر، انسپکٹر کے عہدے پر قواعد وضوابط پر پورا اترنے اورمتعلقہ حکام کی سفارشات کے باوجود ترقی سے محروم ہوگئے جسکے باعث متاثرہ سب انسپکٹروں میں مایوسی پھیلنے لگی متاثرہ سب انسپکٹر نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ میں ملازمت کرتے ہوئے 35 سے 36 سال کاعرصہ گزرگیا 2017 میں پرموٹ ہونے والے سب انسپکٹروں کی کنفرمیشن اور سینارٹی بھی مکمل تھی ان کی سفارشات باضابطہ طور پر بھجوائی گئی تھی حال ہی میں پنجاب میں 300 سب انسکٹر میں سے 141 کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی راولپنڈی سے 28 جونیئر سب انسپکٹروں کو ترقی دی گئی جبکہ معیار اور سینارٹی کے باوجود سینئر سب انسپکٹروں کو ڈیفر کردیا گیا متاثرہ سب انسپکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقی سے محروم سب انسپکٹرز کو سنا بھی نہیں گیا نہ ہی ترقی سے محروم رکھنے کی وجوہات سےآگاہ کیا گیا ڈی پی سی میں اہلیت بارے ترقی کے منتظر سب انسپکٹروں کو آگاہ کیا جانا چاہئے تھا ترقی سے محروم سب انسپکٹر کو ان کمی کوتاہیوں بارے افسران کو آگاہ کرنا چاہئے ڈی پی سی سے قبل متعلقہ سب انسپکٹرز کو آگاہی فراہمی افسران کی ذمہ داری ہے متاثرہ سب انسپکٹرز نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ڈیپارٹمنٹل پرومو شن کمیٹی کیخلاف نوٹس لینے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
