برلن،روم (آئی این پی)جرمنی میں بھی نوجوانوں کی جانب سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک زور پکڑنے لگی ہے، جہاں ہفتے کے روز ملک کے 34 شہروں میں مظاہر ے کئے گئے ۔ منتظمین کے مطابق ان مظاہروں میں ایک لاکھ 60 ہزار
سے زائد افراد نے شرکت کی جن کا مطالبہ بہتر تعلیمی سہولیات، بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی اور نوجوانوں پر اضافی بوجھ ختم کرنا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں یہ مظاہرے ایک نوجوانوں کی تنظیم جن زی ریگلٹ کے زیر اہتمام کیے جا رہے ہیں۔ اس تحریک کا مقصد نوجوان نسل کے مسائل کو حکومتی توجہ میں لانا ہے۔ مظاہروں کا انعقاد برلن، فرینکفرٹ اور میونخ سمیت 34 شہروں میں کیا جائے گا۔مظاہرین لازمی فوجی سروس کے بھی مخالف ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کرے۔ جرمنی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات کے باعث نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جس پر وہ حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی چاہتے ہیں۔جرمنی میں یہ احتجاج یورپ کے دیگر ممالک میں ہونے والے نوجوانوں کے مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔ رواں سال سربیا میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی احتجاجی تحریک نے سیاسی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ فرانس میں نوجوانوں کے مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی، لوٹ مار اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات بھی پیش آئے۔جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے بعض بائیں بازو کے انتہا پسند حلقوں اور بیرون ملک کی انتہا پسند تنظیموں سے منسلک کچھ گروہوں نے بھی ان مظاہروں کی حمایت میں لوگوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی ہے۔ریاست ہیسے کے وزیر داخلہ رومن پوسیک نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ذہنوں میں فرانس کے مظاہروں کی تصاویر موجود ہیں، جہاں دکانوں میں لوٹ مار کی گئی، گھروں اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی اور پولیس اہلکاروں پر حملے ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس کی صورتحال کو اس حوالے سے مثال نہیں بنانا چاہیے۔دوسری جانب ممکنہ ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیش نظر برلن کی مشہور اور مہنگی خریداری کی شاہراہ کرفورسٹنڈام پر بعض کاروباری مراکز نے اپنی دکانوں کی کھڑکیوں پر حفاظتی تختے لگا دئیے
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
- جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
- نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
- جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر کیخلاف آپریشن
- تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا
- پاکستانی رکشے فلپائن کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار
- ٹیکسلا :پولیس گردی کا شکار ہونے والے نوجوان کی لعش سڑک پر رکھ کر عزیز واقارب واہل علاقہ احتجاج کرتے ہوئے ۔
- کلرکہار میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،یوں میں تشویش کی لہر
- زمین کے تنازع نے ایک ہی گھر کے تین چراغ بجھا دیے
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،10 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ دو نوجوان گرفتار
- اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا بابر پارک کا دورہ
- پینے کے صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل:گورنر پنجاب
- فتح جنگ :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان میانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے:کمشنر راولپنڈی
- تھانہ باہتر پولیس کا شادی کی تقریب میں جاری فحش ڈانس پر چھاپہ، 03 رقاصاؤں اور گرو سمیت 33 افراد گرفتار
- فتح جنگ :تھانہ باہتر پولیس کی فحش محفل پر چھاپہ ،فحش گانوں پر رقص کرنیوالی رقاصائوں اور گرو سمیت33افراد گرفتار،سائونڈ سسٹم برآمد ۔
- پٹرول لیوی پر حکومت’جماعت اسلامی کے حتمی مذاکرات 3نومبر کو ہوں گے
- سی سی ڈی کی کارروائی، کوٹ فتح خان دوہرے قتل کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک
