Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر کریک ڈائون جاری
    • برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو کمی،فارمی انڈے مہنگے
    • عوام میں سرما میں غیر ضروری طور پر توانائی استعمال نہ کریں:علی پرویز ملک
    • اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالتی حکم پر عدم عملدرآمد اور عدالت میں غلط بیانی سے متعلق دو توہین عدالت کیسز3نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • اسلام آباد میں سید بابر علی ایک صدی کا خراجِ تحسین کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر وفاقی وزرا سینیٹر محمد اورنگزیب اور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، دیگر ممتاز مقررین اور کتاب کے مصنف محمد اظفر احسن گروپ فوٹو کے لیے موجود ہیں۔
    • مارگلہ ہلز کا جنگل وی آئی پی پارٹیوں اور کاروبار کا مرکز بن گیا
    • ہاتھ نہ ملانے والے بھارتی کپتان کو عباس آفریدی نے لگاتار 5 چھکے لگادیے
    • ٹیسٹ کرکٹ تماشائیوں کی کم تعداد کیون پیٹرسن نے اہم تجویز پیش کر دی
    • ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل سے شاداب خان باہر ہو گئے
    • پاکستان سری لنکا میچ میں بال بوائے کا ناقابل یقین کیچ
    • سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کا آئرش ایئر لائن پر نسل پرستی کا الزام
    • ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو اعزاز اپنے نام کرلئے
    • سیلما بلیئر نے فضائی عملے کو مکے مارنے و کاٹنے پر معافی مانگ لی
    • فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانا مہنگا پڑگیا
    • نورا فتحی 200 کروڑ بھتہ خوری کیس میں عدالت طلب
    • پاریش راول نے اپنے کیریئر کی صرف 11 فلموں کو اچھا قرار دیدیا
    • رقاصہ کا کردار نبھاتے ہوئے پٹھوں میں کھنچا آ گیا تھا، شردھا کپور کا سنسنی خیز انکشاف
    • میگھن کے والد کے کم عمر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر کے گودام تک پہنچنے کا دعوی
    • جھانوی کپورجلد اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے تیار
    • جین زی کا احتجاج جرمنی تک پہنچ گیا ہیلو وین میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغان حکومت اپنی سر زمین دہشگردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے پاکستان

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک(این این آئی)پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کی ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین پر ان گروہوں کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں افغانستان سے متعلق انٹرایکٹو ڈائیلاگ کے دوران پاکستان کے نمائندے محمد جواد اجمل نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 4,700 سے زائد پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔محمد جواد اجمل نے کہا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال طالبان کی جانب سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرنے کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بنیادی آزادیوں اور انسانی وقار سے محروم کیا جا رہا ہے، جو اسلامی تعلیمات اور اقدار کے منافی ہے۔انہوں نے جولائی میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس کا بھی ذکر کیا، جس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے اسلام آباد اعلامیہ منظور کیا تھا، اعلامیے میں افغان طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسلامی اقدار سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔رچرڈ بینیٹ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ جب تک طالبان حکومت اپنی پابندیوں پر مبنی پالیسیوں کو واپس نہیں لیتی، اس وقت تک اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہ لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے حالیہ احکامات نے خواتین کے حقوق کو مزید کمزور کر دیا ہے، ان کے خلاف تشدد کو فروغ دینے کے حالات پیدا کیے ہیں اور انہیں تشدد پر مبنی ازدواجی تعلقات سے نکلنے کے مواقع بھی انتہائی محدود کر دیے ہیں، انہوں نے طالبان حکومت کی جانب سے کم عمری کی شادیوں کو قبول کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔پاکستان کے نمائندے نے افغانستان سے جڑے سیکیورٹی خدشات کو بھی اجاگر کیا، محمد جواد اجمل نے طالبان پر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ بیرونی عناصر کی پشت پناہی سے افغان سرزمین پر آزادانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کا مقصد پاکستان اور دیگر پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے ان تنظیموں کی کھلے عام مذمت نہ کرنا ان کی سرگرمیوں میں معاونت اور مبینہ ملی بھگت کی عکاسی کرتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جین زی کا احتجاج جرمنی تک پہنچ گیا ہیلو وین میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

      اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی موسم سرما کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد جمع کرنے کی اپیل

      بھارت میں طوفانی نظام کے اثرات، آسمان سرخ ہوگیا، ویڈیوز وائرل

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.