اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے لیگل نوٹس کا بھرپور اور مکمل جواب دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ نوٹس کی خبریں سنی ہیں اور وہ اس کا قانونی اور بھرپور جواب دیں گے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) کی تعیناتی سے متعلق باتیں بالکل من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، کرپشن کے حوالے سے میرا بیان میری ذاتی رائے پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف دو دن پرانا بیان نکال کر دیکھ لیں، پنجاب حکومت نے خود تسلیم کیا ہے کہ صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے۔دوسری جانب چوہدری سالک حسین کے بیان کے جواب میں پنجاب حکومت کی ترجمان اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کا کہ "سالک صاحب! باتوں کے بجائے وزیراعلی پنجاب کے لیگل نوٹس کا باضابطہ جواب دیں۔یا تو پنجاب حکومت پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کے ٹھوس ثبوت پیش کریں یا پھر علانیہ معافی مانگیں۔
مریم نواز کے لیگل نوٹس کا بھرپور اور مکمل جواب دیاجائیگا، چودھری سالک حسین

