اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی صدر کے انتخاب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان شریک نہیں ہوئے تاہم کنونشن سنٹر کے ارد گرد آو یزاں کئے گئے بینرز پر نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ چوہدری نثار علی خان کی تصویربھی موجود تھی۔منگل کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب کو پارٹی صدر منتخب کرنے کےلئے ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے (ن)لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تاہم سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان شریک نہیں ہوئے جبکہ کنونشن سنٹر کے ارد گرد آو یزاں کئے گئے بینرز پر نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ چوہدری نثار علی خان کی تصویربھی نظر آ رہی تھی۔