لاہور: (ویب ڈیسک) رائے ونڈ کے قریب دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔چینل ۵ کے مطابق رائے ونڈ کے قریب ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت زخمی افراد میں اے ایس پی رائے ونڈ بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا پولیس اہلکاروں کے قریب ہوا ہے۔ایس پی عمر فاروق کا دنیا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دھماکا خود کش تھا یا پلانٹٓ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ دھماکے کے بعد لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوری طور پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
