تازہ تر ین

رائے ونڈ خود کش دھماکہ ۔۔۔9 شہید ، 20 شدید زخمی

لاہور (خصوصی ر پو رٹر ) صو با ئی دارالحکومت میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کاپہلا واقعہ رو نما ہو گےا۔ رائیونڈ اجتماع گاہ کے باہر نثار پولیس چیک پوسٹ کے قرےب مبےنہ خود کش دھماکہ ہوا کے نتےجہ میں دو سب انسپکٹر، تےن اہلکا ر سمےت 9افراد شہید اور20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل شروع کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز حےدر اشرف کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکا پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا۔دھماکے میں اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت د ےگر اہلکا ر بھی زخمی ہوئے جنہیںمختلف ہسپتا ل،جنا ح ، شریف میڈیکل سٹی اور ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسری جانب دھماکے کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصےلا ت کے مطا بق رائے ونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک گزشتہ روز4خود کش د ھما کہ ہوا جس کے نتےجہ میں دو سب انسپکٹر سمےت 5پو لیس اہلکا ر سمےت9 افرا د شہید جبکہ اے ایس پی اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ شہےد ہو نے والو ں میں سب انسپکٹر اسلم ،کا نسٹیبل تنو یر ،کا نسٹیبل سعید ،عا مر آ فر ید ی اور دو نا معلو م افر اد شا مل ہیں۔جبکہ زخمی ہو نے والو ں میں اے ایس پی رائیو نڈ زبیر نذ یر ،ایس ایچ اور سند محمد عا صم ،ایس ایچ او چو ہنگ سجا د گو رائیہ ،ایس ایچ او نو اب ٹا ﺅن محمد امین ، نعیم کا نسٹیبل ،صا بر کانسٹیبل ،منظو ر کانسٹیبل ،اسر ار ،کر امت سب انسپکٹر ،عا بد حسین کا نسٹیبل ،با بر حیا ت کا نسٹیبل ،فا روق کا نسٹیبل ،اکر م کا نسٹیبل ،یا سین ،سعید ،ذیشا ن ،فر ید اللہ سمیت درجنو ں افر اد مختلف ہسپتا لو ں میں زیر علا ج ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی شدید تھی کہ اس سے قریب کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل شروع کیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کر کے آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے اور سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ دھماکا تبلیغی اجتماع کے قریب چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ انہو ں نے بتا ےا کہ د ھما کہ خود کش تھا دو سب انسپکٹر سمےت5 اہلکا ر شہےد ہو ئے ہیں ۔ انہو ں نے بتا ےا کہ تبلغی جتماع گاہ میں 60ہزا ر افرا د کی موجودگی کی اطلا ع تھی ، اےک با ر پھر ہما رے جوانو ں نے عوا م کی حفا ظت کے لئے اپنی جا م شہا دت نو ش کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اور جناح منتقل کیا جا رہا ہے جن میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے رائے ونڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔دوسری جا نب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان زخمیوں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے ۔اس موقع پر انہوں نے سی سی پی او لاہور کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور افسران کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور شہدا کے لواحقین کا ہر ممکن خیال رکھیں ۔مزید برآں آئی جی پنجاب نے صوبے میںسکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رائےونڈروڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رائےونڈ روڈ پر پولیس چوکی کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے شہید ہونے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain