تازہ تر ین

سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کا ننھی بچی کے ساتھ وحشیانہ سلوک

سیالکوٹ (ویب ڈیسک )سیالکوٹ میں پولیس والے نے ضمانت پر رہا ملزم کے گھر جا کر اسے تشدد کا نشانہ بنا یا اور غصے میں اس کی بیٹی کو بھی موٹر سائیکل سے کھینچ کر زمین پر پھینک دیا،میڈ یا پر خبر سامنے آنے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ نے اہلکاروں کے خلاف کڑی کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع دھیرا سندھا کے علاقے میں سب انسپکٹر طاہر ایک ملزم عمران کے گھر گیا جس کا اپنے کسی عزیز سے جھگڑا تھا اور اس نے اس سلسلے میں ضمانت کروائی ہوئی تھی۔اہلکار نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اس پر دبا? ڈالا جس پر ملزم نے اسے اپنی ضمانت دکھائی لیکن پھر بھی پولیس والے نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی ،اس دوران پولیس والے نے ملزم کو زدو کوب بھی کیا اور موٹر سائیکل پر سوار ننھی بچی کو موٹر سائیکل سے اٹھا کر زمین پر پھینک دیا۔پولیس اہلکاروں کے اس رویے پر ڈی پی او سیالکوٹ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے مذمت کی اور کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ عمل ہے ،اس کی کوئی وضاحت نہیں ہے ،اس طرح کے لوگوں کو محکمے میں کام نہیں کرنے دیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain