تازہ تر ین

معمر رانا کی فلم ’’آزادی‘‘ عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے ہر دل عزیز اداکار معمر رانا اور خوبرو اداکارہ سونیا حسین کی فلم”آزادی“کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ اداکار معمر رانا پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے شوبز میں منفرد مقام بنایا۔ معمر رانا نے فلم انڈسٹری کو کئی بہترین فلمیں دیں۔ انہوں نے 1996ءمیں فلم ”کڑیوں کو ڈالے دانا“ سے اداکاری کا آغاز کیا، انہوں نے 1997ءمیں فلم ”دیوانے تیرے پیار کے “ میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا۔ان کی بلاک بسٹر فلم ”چوڑیاں“ تھی جو 1998ءمیں ریلیزکی گئی، ان کی معروف فلمیں ”کوئی تجھ سا کہاں“، ”یہ دل آپ کا ہوا“، ”چنا سچی مچی“ اور ”لو میں گم“ ہیں، اداکار معمر رانا فلم ”مہندی والے ہتھ“، ”نکی جئی ہاں“ سمیت دیگر 4 فلموں میں بہترین اداکاری پر نگاڑ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔اداکار معمر رانا نے فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا جن میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔گزشتہ چند برسوں سے معمر رانا اسکرین سے دور تھے، لیکن اب کشمیری مجاہدین کی جدوجہد آزادی سے متعلق فلم”آزادی“کے ساتھ معمر رانا دھماکے دار واپسی کیلئے تیار ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain