ممبئی(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ”ایلی“ میگزین کے نئے شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا ”ایلی“ میگزین کے مئی کے شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں جس میں پریانکا نے اورنج کلر کی جیکٹ زیب تن کر رکھی ہے جبکہ ان کے بال کھلے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں امریکی سیریز”کوانٹیکوتھری“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ الیکس پارش کا کردار ادا کر رہی ہیں۔