تازہ تر ین

پاکستان کے 9کامیاب ترین نوجوانوں نے فوربز میں جگہ بنا لی

پاکستان (ویب ڈیسک ) پاکستان میں کسی بھی شعبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور یہ بات معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز کی سالانہ ’30 انڈر 30‘ کی ایشیا کی فہرست نے بھی ثابت کردی ہے، جس میں مجموعی طور نامزد 300 افراد میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔اس فہرست میں بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، چین، انڈونیشیا، فلپائن، انڈونیشیا، سری لنکا اور نیپال سمیت ایشیاءکے 24 ممالک کے وہ نوجوان شامل ہیں جن کی عمر 30 سال کے اندر ہے۔فوربز کی اس فہرست کے اجراءکا آغاز 2016 میں کیا گیا اور یہ اس جریدے کی تیسری فہرست ہے۔اس فہرست میں فنون و لطیفہ، سائنس و ٹیکنالوجی،موسیقی، کھیل، کاروبار اور دیگر منفرد کیٹگریز شامل ہیں۔گزشتہ برس ایشیاءکی فہرست میں 6 پاکستانی شامل تھے جب کہ اس مرتبہ پاکستان کے 9 نوجوانوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain