ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ معروف اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سٹیشنز کے باعث فلمیں اپنی اہمیت کھو رہی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے فلم ساز کرسٹوفر نولن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ آج کل ہر چیز ڈیجیٹل ہو رہی ہے جس کے باعث فلمیں اپنی اہمیت کھوتی جا رہی ہیں۔ امیتابھ بچن ان دنوں فلم ”ٹھگزآف ہندوستان“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں کترینہ کیف، فاطمہ ثناءشیخ اور عامر خان شامل ہیں۔
فلم جلد نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔