ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر شہرت کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں اور کوئی ایسا کردار کرکے شوبز کی دنیا کیلئے ”امر“ بننے والا آخری کردار ادا کرنا چاہتی ہوں ، فلم انڈسٹری میں اداکاروں کے لئے یہ بہترین وقت ہے۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں رانی مکھر جی نے کہا کہ شائقین اداکاروں کو مختلف کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور میراخیال ہے کہ اس وقت اداکاروں کے لئے مختلف تجربات کرنے کے لئے مزید گنجائش موجود ہے۔ میرا نہیں خیال کہ یہ وقت اداکاروں کے لئے ایسے تاریخی کردار ادا کرنے کے لئے مشکل ہے بلکہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی کردار ادا کرنے کے لئے یہ بہترین وقت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر کوئی ایسی فلم کرنا چاہتی ہوں جس سے شہرت کی بلندوں پر پہنچ جاﺅں۔ اور شوبز کی دنیا کیلئے ہمیشہ کیلئے میرا یہ کردار ”امر“ ہو جائے تاکہ میں اچھے طریقے سے بالی وڈ کو خیرباد کہہ سکوں۔