تازہ تر ین

‘پاپ کوئین’ نازیہ حسن کی 53 ویں سالگرہ، گوگل کا بھی خراج عقیدت

پاکستان (ویب ڈیسک) پاپ کوئین’ کے نام سے مشہور پاکستان کی معروف و خوبرو گلوکارہ نازیہ حسن آج 53 برس کی ہوتیں لیکن ان کی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ نوجوانی میں ہی خالق حقیقی سے جاملیں لیکن ان کی یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔نازیہ حسن کی آج 53 ویں سالگرہ ہے، اس موقع پر گوگل بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے میں پیچھے نہیں رہا اور آج کا ڈوڈل گلوگارہ سے منسوب کردیا۔خوبصورت اور دلفریب آواز رکھنے والی نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نےامریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ وہ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔انہوں نے گلوکاری کا آغاز 10 سال کی عمر میں کیا جس کے بعد گائیکی کی دنیا میں اپنا نام روشن کرتی چلی گئیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain