تازہ تر ین

فضا علی مرزا کی فلم ”لوڈویڈنگ“عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی

کراچی (شوبزڈیسک)فلم پروڈیوسر اور رائٹر فضا علی مرزا نے کہا ہے کہ تفریح سے بھر پور معیاری پروڈکشن میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ فلم نامعلوم افراد سے فلمی سفر کا آغاز کیا اسکے بعد شائقین کے مزاج و ڈیمانڈ کو مد نظر رکھ کر فلمیں بنانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ایکٹر ان لااور نامعلوم افراد 2 کی کامیابیوں نے ملک گیر ہی نہیں بیرون ممالک بھی نئی شناخت دی ہے جسکا اظہار اکثر لوگ کرتے رہتے ہیں شائقین کیلئے عید کا تحفہ لوڈ ویڈنگ کی تیاریاں جاری ہیں جسکی شوٹنگ کراچی سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے گاﺅں میں بھی کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا فہد مصطفی،ہدایتکار نبیل اور میرا ٹرائی اینگل بن چکا ہے اب اداکارہ مہوش حیات بھی اس سرکل میں شامل ہوگئی ہے۔ کیونکہ اچھی فلموں سے ہی ہم فلم بینوں کو سینما گھروں تک دوبارہ واپس لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا فلم لوڈویڈنگ عیدالاضحی کے دن ریلیز کی جائیگی جو رومانس سے بھرپور کامیڈی فلم ہے جسکی نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرلئے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain