تازہ تر ین

”جوانی پھر نہیں آنی“ کیرئیر کے آغاز کےلئے بہترین فلم تھی‘ دیپکا

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہندی سینما میں ایک کے بعد ایک بہترین فلموں کےساتھ آگے بڑھتی جارہی ہیں،تاہم وہ اپنی فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ کو کیریئر کیلئے بہترین انتخاب مانتی ہیں۔بد ھ کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور داکارہ دپیکا پڈوکون نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 2013 میں ایک بڑے سپرسٹار کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا،جبکہ اس دوران انہوں نے رنبیر کپور کے ہمراہ فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ سائن کی۔میں نے اس فلم کو انکار کرنے کے بعد یہ جوانی ہے دیوانی سائن کی اور میں بےحد خوش ہوں کہ میں نے ایسا کیا،یہ مجھے ملنے والی بہترین فلم تھی،اور یہ اس بات کی مثال بھی ہے کہ جب کچھ ہوتا ہے تو اس کے پیچھے ہمیشہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔‘۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ میں اپنے کیریئر کے حوالے سے کافی خوش قسمت رہی ہوں،جس کی ایک مثال ان کی ڈیبیو فلم ’اوم شانتی اوم‘ تھی۔اپنی ڈیبیو فلم کے حوالے سے دپیکا نے کہا کہ انہیں بغیر کسی اسکریننگ اس فلم میں کاسٹ کیا گیا،جبکہ فرح خان اور شاہ رخ خان نے پوری شوٹنگ کے دوران انہیں کام سکھایا۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے اس سے قبل کسی فلم سیٹ پر کام نہیں کیا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ کہاں دیکھوں، ڈائیلاگس کیسے بولوں، کس طرح برتاو¿ کروں، میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی، لیکن شاہ رخ اور فرح نے اس پورے دوران میری بہت مدد کی‘۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain