تازہ تر ین

دریائے کابل میں مدرسے کے طلباسے بھری کشتی الٹ گئی

چارسدہ (ویب ڈیسک)دریائے کابل میں مدرسے کے طلبا سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 بچے ڈوب گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور 11 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 2 بچوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان میں امریکی فوج نے ایک مدرسے پر بمباری کرکے درجنوں بچوں کو شہید کردیا تھا ، بمباری کے وقت قرا?ن پاک حفظ کرنے والے بچوں کی دستاربندی کی جا رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain