جودھ پور(مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان کو جیل میں قیدی نمبر 106 سے نواز دیا گیاہے اور انہیں ان کی بیرک تک پہنچا دیا گیاہے جہاں انہیں جیل میں رات زارنے کیلئے سامان بھی فراہم کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان کے وکلاکل صبح ضمانت کی درخواست جمع کروائیں گے جس کا مطلب ہے کہ انہیں آج رات تو جیل میں گزارنی ہی پڑے گی جس کیلئے انہیں بیرک میں چار کمبل فراہم کیے گئے ہیں تاہم انہیں زمین پر ہی سونا پڑے گا اور اس حوالے سے انہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے ۔بھارتی پولیس کے افسر وکرم سنگھ کا کہناہے کہ سلمان خان کو سخت سیکیورٹی دی گئی ہے جبکہ ان سے ملاقات کی اجازت کسی کو نہیں ہے ۔جودھ پور جیل انتظامیہ کا کہاہے کہ سلمان خان کی جانب سے تاحال کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیاہے ، تاہم اگر ان کی ضمانت نہیں ہوتی تو ہفتے میں صرف ایک مرتبہ ان کے خاندان کو ملاقات کی اجازت ہو گی جبکہ ان کے وکلاکسی بھی وقت ملاقات کر سکتے ہیں ۔