ترکی (ویب ڈیسک )ترکی کے شمال مغربی صوبے کی ایک یونیورسٹی میں پروفیسر نے فائرنگ کرکے 4 اساتذہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ترک میڈیا کے مطابق عثمان کزئی یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم میں محقق نے ڈپارٹمنٹ کے دیگر اساتذہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈین فیکلٹی، سیکرٹری، اسسٹنٹ ریسرچر اور لیکچرار ہلاک جب کہ فائرنگ سےعملے کے دیگر ارکان بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا اور پولیس کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے جامعہ کو گھیرے میں لے لیا۔