تازہ تر ین

”دال روٹی“ سے انکار، جیل میں دبنگ خان کو پہلی رات بے چینی ،تین مرتبہ بی پی ہائی ،آج کیا ہو گا

جودھ پور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 1998ئ میں کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کے مقدمے میں قید کی سزا سنائی جس کے بعد انہوں نے جودھ پور سینٹرل جیل میں پہلی رات گزاری۔ بھارتی میڈیا اب جیل میں گزری پہلی رات سے متعلق ایسی تفصیلات سامنے لے آیا ہے کہ ’دبنگ خان‘ کے مداحوں کی آنکھیں نم ہو جائیں گی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جودھ پور سینٹرل جیل کی بیرک نمبر 2 کا قیدی نمبر 106 ساری رات بے چینی میں مبتلا رہا اور تین مرتبہ ان کا بلڈ پریشر بھی ہائی ہوا جس کے باعث ساری رات ڈاکٹر باقاعدگی سے ان کی نگرانی کرتے رہے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے انہیں دوا بھی کھلائی گئی۔سلمان خان نے جیل میں ملنے والی ”دال روٹی“ کھانے سے انکار کرتے ہوئے قریبی آشرم سے ملنے والا کھانا کھایا۔ ذرائع کے مطابق اسی آشرم نے انہیں ایک ’گدا‘ دینے کی پیشکش بھی کی جسے انہوں نے مسترد کر دیا اور زمین پر بچھی دری پر ہی سونے کا فیصلہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain