لاہور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو جیل کی سزا ہونے پر جہاں بھارتی اداکاروں کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے تو وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے سلمان خان کے جیل جانے پر افسوس کا اظہار تو کیا ہے لیکن اس کیساتھ ہی انہوں نے سلمان خان کے ’مذہب‘ کے بارے میں بھی ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ حمائمہ ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں گواہ ہوں کہ سلمان خان جس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اسے ’انسانیت‘ کہا جاتا ہے۔ آج ایک افسوسناک دن ہے۔ سلمان خان آپ ہم سب سے بڑے شخص ہے، ہمیشہ آپ کی عزت اور احترام کرتے رہیں گے۔“