صنعائ(ویب ڈیسک ): شام کے فوجی اڈے پر فضائی حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
شام کی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی کے بعد شام کے فوجی اڈے حمص پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میزائل حملے کے بعد فوجی اڈے کے اطراف دھوئیں کے بادل چھا گئے اور درجنوں ایمبولینس گاڑیوں کو ملٹری بیس میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔
حملے کے فوری بعد شام کی سرکاری میڈیا کی جانب سے فضائی حملے کی ذمہ داری امریکا پر عائد کی گئی تھی تاہم امریکا کی جانب سے تردید کے بعد سرکاری اعلامیہ سے امریکا کا نام نکال دیا گیا تھا۔ شامی حکومت کے نمائندے نے اسرائیل کی جانب بھی اشارہ کیا تھا تاہم اسرائیل نے شامی الزام پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔