لندن(ویب ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے اپنے قول کو پورا کرنے کے لیے مگر مچھ کے قریب جا کر ویڈیو بنا ہی ڈالی۔
ان دنوں جمائما خان چھٹیا ں منا رہی تھیں ، انہوں نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ اپنی چھٹیوں کا اختتام مگرمچھ کے سا تھ سیلفی لے کر کریں گی۔جمائما نے مگر مچھ کے قریب جا کر ویڈیو بنا کر اپنے کہے قول کو ثابت کر دیا۔
یہ ویڈیوانہوں نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر شئیر کی اور ساتھ لکھتے ہوئے کہا کہ ان کی چھٹیوں والی تصویروں کا سلسلہ اس مگر مچھ کے ساتھ ختم۔بات ختم۔۔کہانی ختم۔