جدہ(ویب ڈیسک)کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ بے بنیادافواہیں گردش کررہی تھیں کہ امام کعبہ نے جواخانے کا افتتاح کردیا لیکن اب حقیقت سامنے آگئی ہے اور دراصل سعودی عرب میں مقبول اور قدیم گیم بالوٹ کی تقریب تھی لیکن چند عناصر نے جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا شروع کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہریوں میں مقبول کارڈ گیم بالوٹ کا پہلا نیشنل بالوٹ چیمپیئن شپ چار اپریل (بروز منگل )سے ریاض میں جاری ہے جس میں مجموعی طورپر12,288 تاش کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لیں گے۔بالوٹ کے ٹورنا منٹ میں 85,000سے زائد لوگوں نے اپنی انٹری کروائی ہے لیکن ان میں سے صرف 12,288 لوگ ہی چیمپیئن میں شرکت کر کے 384ٹیبلوں پر کھیل سکیں گے۔بالوٹ چیمپیئن شپ شرکت کرنے والے 8192ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں کھیلیں گے اور بقایا لوگ کنگ عبداللہ پٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر ریاض میں کھیلیں گے۔سعودی کارڈ گیم کے منتظمین کے مطابق اس کھیل کو منعقد کروانے کے لیے 414ایمپائرز ہوں گے۔