(ویب ڈیسک) ویسے تو گزشتہ برس سے ہی بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادیوں کی چہ مگوئیاں جاری ہیں، تاہم گزشتہ ماہ 31 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔اس خبر کے سامنے آنے کے محض 2 دن بعد ہی ایک معروف بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ دراصل رنویر اور دپیکا نے شادی کرلی ہے، بس رسم نبھانا باقی ہے۔خبر میں رنویر اور دپیکا کی خفیہ شادی کی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی، تاہم دعویٰ کیا گیا تھا کہ تقریب سادگی سے منعقد کی گئی جس میں جوڑے کے انتہائی قریب دوستوں نے شرکت کی۔