تازہ تر ین

دپیکا کے بعد رنویر سنگھ نے بھی شادی کی تردید کردی

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون سے شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ان دونوں کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔بالی ووڈ میں پچھلے کچھ دنوں سے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی افواہیں گرم ہیں، یہاں تک کہا جارہا تھا کہ دونوں رواں سال کے آخر میں سوئزرلینڈ کے خوبصورت مقام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق دونوں کےوالدین آپس اس حوالے سے مشاورت بھی کرچکے ہیں ۔ دونوں اداکاروں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی شادی کا سن کر بے حد خوش تھے تاہم اب رنویر کے حالیہ بیان نے مداحوں کی خوشی پر پانی پھیردیا ہے۔
حال ہی میں رنویر سنگھ نے ایک بھارتی میگزین کو دئیے جانے والے انٹرویو میں اپنی اور دپیکا کی شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم فی الحال شادی نہیں کررہے اور اس سال تو بالکل بھی نہیں۔

تاہم میں مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا لہذا ہمارا کبھی شادی کرنے کا ارادہ ہوا تو ہم ضرور اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دپیکا پڈوکون بھی کہہ چکی ہیں کہ وہ اپنے کام کو سب سے اوپر رکھتی ہیں اور اس وقت وہ کام میں بے حد مصروف ہیں اور ان کے پاس شادی کیلئے وقت نہیں ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain