کراچی (خصوصی رپورٹ) اداکارہ سجل علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں میرا کام کرنے کا تجربہ بے حد کامیاب رہا فنکار کے لیے سرحد کی حد کوئی نہیں ہوتی ہے فنکار فنکار ہی ہوتا ہے وہ انڈیا کا ہو یا پاکستانی ہو فنکاروں کو سیاست سے دور ہی رکھنا چاہیے تاہم سری دیوی نے مجھے بے حد سپورٹ کیا اور ہر موڑ پر میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے بہت ہی پیار و خلوص دیا اورمجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں ایک لیجنڈ اداکارہ کے ساتھ کام کررہی ہوں جب میری ماں فوت ہوئی تو وہ مجھے فون کرکے ایک ماں کی طرح تسلیاں اور پیار دیا سری دیوی کی ناگہانی موت کی خبر مجھ پر بجلی کی طرح بن کر گری ان کی وفات کے بعد میں دوسری بار ماں کی شفقت سے محروم ہوگئی ان کے جنازے میں جانے کی بڑی کوشش کی مگر سرحدوں کی جدائی رکاوٹ بن گئی مجھے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہ ہونے کا بے حد افسوس ہے۔